//

قلعہ سیف اللہ میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث طوفانی بارش، سیلابی ریلے قریبی آبادیوں میں داخل

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ کے پہاڑی علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث طوفانی بارش نے تباہی مچادی۔

مسلسل بارش کی وجہ سے قلعہ سیف اللہ کے پہاڑی علاقوں میں انتہائی اونچے درجے کے ریلے قریبی آبادیوں، فصلوں اور باغات میں داخل ہوگئے جس سے بڑے پیمانے پر نقصانات کا سامنا ہے۔ سیلابی ریلے آبادی میں آنے کے بعد بڑی تعداد میں لوگ بےگھر ہوگئے۔ادھر خیبرپختونخوا اور پنجاب کو ملانے والی این 65 ہائی وے کئی مقامات پر سیلاب سے متاثر ہوئی جس سے زیارت، قلعہ عبداللہ اور پشین اضلاع میں پریشان کن صورتحال ہے۔پشین میں بلوزئی چیک ڈیم شگاف پڑنے کے بعد ٹوٹ گیا، سیلابی ریلے پل اور کئی رابطہ سڑکیں بہا لے گئے۔دوسری جانب ہرنائی میں شدید بارشوں اور ریلے سے سروتی حفاظتی بند کئی جگہوں سے ٹوٹ گیا جبکہ ریلوے پٹری کو بھی نقصان پہنچا۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »