وش ویب: بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں سیلاب کی صورتحال پر اظہار خیال کے دوران اسمبلی مچھلی بازار بن گئی حکومت اور اپوزیشن ارکان بیک وقت بولتے رہے، اپوزیشن نے اجلاس سے واک آؤٹ کرلیا.
احتجاج پر سیلاب کی صورتحال پر ایوان میں بحث کی گئی ۔ پیر کو بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 30 منٹ کی تاخیر سے ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ کی زیر صدارت شروع ہوا ۔ زاہد ریکی کی جانب سے توجہ دلاؤ نوٹس پر صوبائی وزیر میر طور بلیدی جواب دینے لگے تو اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری ، صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو سمیت اپوزیشن ارکان نے بات کرنے کی کوشش کی جس پر ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے انہیں بتایا گیا کہ توجہ دلاؤ نوٹس پر بات نہیں کی جا سکتی اس موقع پر بیک وقت ارکان اسمبلی بولتے رہے جس سے ایوان مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا ۔ بعد ازاں اپوزیشن ارکان نے ایوان سے احتجاجا واک آؤٹ کیا۔