//

اپنے آپ کو ملک دوست اور دوسروں کو ملک دشمن سمجھنا درست نہیں، ڈاکٹر مالک بلوچ

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: بلوچستان اسمبلی میں ڈاکٹر مالک بلوچ نے اساتذہ، طلباء اور صحافیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 3 ہزار اساتذہ، طلباء اور صحافیوں کو فورتھ شیڈول میں ڈالا گیاہے ایسا کیوں کیاگیاہے ؟ فورتھ شیڈول اینٹی اسٹیٹ ہے ، بی ایس او (بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن) حب الوطن ہے ، اپنے آپ کو ملک دوست اور دوسروں کو ملک دشمن سمجھنا درست نہیں،جس پر بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان حالت جنگ میں ہے ، اینٹی اسٹیٹ عناصر کو سپورٹ کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی ،حکومت سے تنخواہ لینے والے ملک دشمن سرگرمیوں میں مصروف ہیں جو بلوچستان میں بدامنی پھیلا رہے ہیں وہ رعایت کے مستحق نہیں ،مراعات لینے والے جو ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں ان کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »