//

لاڑکانہ میں خواندگی کی شرح میں اضافے کے لیے مختلف اسکولوں اور محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام اگاہی ریلیاں

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: لاڑکانہ میں خواندگی کی شرح میں اضافے کے لیے مختلف اسکولوں اور محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام اگاہی ریلیاں نکالی گئیں ۔

ریلیاں مختلف اسکولوں محکمہ تعلیم کے دفاتر سے نکالی گئیں ۔ ریلیوں میں بڑی تعداد میں اساتذہ ، طلباء اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔ ریلیاں شہر کے مختلف روڈ راستوں سے ہوتی ہوئی لاڑکانہ پریس کلب پہنچیں ۔ اس موقع پر ریلیوں میں شرکاء کا کہنا تھا کہ آگاہی ریلی کا مقصد تعلیم کی اہمیت اور افادیت بتانا ہے ۔ والدین اپنے بچوں کو گھروں میں بٹھانے کے بجائے ، تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں ۔ تعلیم حاصل کرکے انسان ملک و قوم کی خدمت کرسکتا ہے ۔ تعلیم سے انسان میں شعور بیدار ہوتا ہے ۔ شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ والدین اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو اسکول میں داخل ضرور کروائیں ۔ والدین اپنے بچوں کو تعلیم سے محروم کرکے ، ان کے مستقبل سے نہ کھیلیں ۔ سرکاری اسکولوں میں مفت تعلیم ، اور تدریسی کتابیں دی جاتی ہیں ۔ بعد ازاں ریلیوں میں شرکاء پُرامن طور پر منتشر ہوگئے ۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »