وش ویب: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی گورنر ہائوس بلوچستان پہنچے جہاں انہوں نے گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے ملاقات کی ۔
اس موقع پر انہو نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کے لئے ہر سطح پر فوری اقدامات کئے جائیں گے، صرف ہتھیار ڈالنے اور آئین کو ماننے والوں سے بات چیت ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ اس فتنے کا سر سختی سے کچلا جائے گا، تخریبی گروہوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، وزیر اعظم کی صدارت میں ایپکس کمیٹی میں ریاست کو نہ ماننے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ تخریب کاری میں ملوث کسی گروہ سے کوئی رعایت نہیں ہوگی، تخریب کاروں اور سہولت کاروں کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے لیکن ریاست کی رٹ کسی کو چیلنج نہیں کرنے دیں گے ۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بلوچستان سے تخریب کاروں کا مکمل صفایا کرنے کا وقت آگیا ہے، ہمارے لوگوں کو قتلکر نے والوں کو بھاگنے یا پھلنے نہیں دیں گے ۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور عوام ایک ہیں، چند عناصر امن کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں