//

خیبرپختونخوا میں منکی پاکس وائرس کا تیسرا کیس سامنے آگیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: خیبرپختونخوا میں منکی پاکس وائرس کا تیسرا کیس سامنے آگیا.

ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ نے بیرون ملک سے آنے والے مسافر میں وائرس کی تصدیق کردی۔ڈائریکٹرپبلک ہیلتھ ڈاکٹرارشاد روغانی نے بتایا کہ علامات ظاہر ہونے پر مریض کو پشاور ائیرپورٹ سے سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا تھا بعد ازاں پبلک ہیلتھ لیبارٹری نے مریض میں منکی پاکس وائرس کی تصدیق کردی۔ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ کا کہنا تھا کہ مریض کی حالت بہتر ہے اور پولیس سروسز اسپتال میں زیرعلاج ہے، مریض کا تعلق قبائلی ضلع اورکزئی سے ہے۔ ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ کے مطابق خیبرپختونخوا میں رواں سال منکی پاکس کیسز کی تعداد 3 ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »