وش ویب : بلوچستان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا جہاں کئی کچے مکانات تباہ ہونے کے ساتھ ساتھ رابطہ سڑکیں بھی منقطع ہو گئیں ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری، جبکہ جھل مگسی، لورالائی، قلات ، خضدار، قلعہ سیف اللہ ، بولان، ہرنائی، حب ، کچھی، زیارت اور کوئٹہ میں بارشیں سے بڑے پیمانے پر تباہی کے باعث کئی مکانات تباہ ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق سیلابی ریلوں کے باعث جھل مگسی سے گنداوہ تک شاہراہ بہہ گئی جبکہ بارشوں کے بعد سکھڑی پل میں شگاف پڑنے کے بعد ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا، ضلع کچھی وبولان میں طوفانی بارشوں کے سبب بیشتر دیہات زیر آب آگئے اور بولان میں ریلہ گھروں میں داخل ہونے سے شہریوں کا قیمتی سامان بھی بہہ گیا۔
پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ این ایچ اے نے بولان میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی قومی شاہراہ این – 65 پر ٹریفک بحال کر دیا، تور خیزی ڈیم کے قریب ریلے میں پھنسے ہوئے ایک ہی خاندان کے سات افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ قلعہ سیف اللہ میں جاری بارشوں سے کچے مکانات کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ مقامی چیک ڈیم بھر گیا جس کے سبب شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق یکم جولائی سے اب تک ہونے والی بارشوں، آسمانی بجلی اور ریلوں سے 29 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں ایک خاتون اور 17 بچے شامل ہیں جبکہ 15 افراد زخمی بھی ہوئے۔ اس دوران 853 مکانات مکمل اور 13 ہزار 896 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ اب تک طوفانی بارشوں سے بلوچستان بھر میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 9 ہزار 603 افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ سیلابی ریلوں سے 7 پل اور 41 کلومیٹر سڑکوں کو نقصان پہنچا جبکہ 372 مال مویشی ہلاک اور 58 ہزار 200 ایکر پر محیط فصلیں تباہ ہو گئیں ۔ پی ڈی ایم اے نے مزید بتایا ہے کہ بلوچستان میں طوفانی بارشوں کا تیسرا اسپیل جاری ہے جو 31 اگست تک برقرار رہے گا۔
اب تک ہونے والی بارشوں، آسمانی بجلی اور ریلوں سے 29 افراد جاں بحق ، پی ڈی ایم اے
متعلقہ خبریں
شاہدہ رؤف کی تینکر مافیا کے خلاف پیش کی جانے والے قرارداد منظور
وش ویب: بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ہوا جوکہ اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی صدارت میں 25…
0 تبصرےلاپتہ ڈاکٹر عبدالحئی کے اہلخانہ کی جانب سے پریس کانفرنس
وش ویب: لاپتہ ڈاکٹر عبدالحئ کے اہلخانہ کی جانب سے پریس کانفرنس کیا گیا جس…
0 تبصرےقومیت اور لسانی بنیادوں پر بے گناہوں کا قتل قابل مذمت ہے، خواجہ آصف
وش ویب: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے…
0 تبصرےشاہدہ رؤف کی تینکر مافیا کے خلاف پیش کی جانے والے قرارداد منظور

0 تبصرے