وش ویب: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے قبائلی عمائدین، مشران اور رہنما وہاں کے وفد نے پارلیمنٹ ہاو ناس میں ملاقات کی۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے قبائلی عمائدین پر مشتمل وفد کو خوش آمدید کہا اور انہیں کہا کہ یہ ہمارے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ بلوچستان کے عمائدین کا وفد پارلیمنٹ کا دورہ کر رہا ہے ۔ ڈپٹی چیئرمین رسم و رواج، ثقافت اور طرز زندگی کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام ثقافتوں کی اپنی تاریخی حیثیت ہے عمائدین سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قبائلی علاقوں نے بڑا نقصان اٹھایا ہے اور آج بھی بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔ انھوں نے موسی خیل ، لسبیلہ اور دیگر مقامات پر رونما ہونے والے دلخراش واقعات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے اور ملک دشمن کاروائیوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے شہدا کے لئے فاتحہ خوانی بھی کروائی۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے سیکیورٹی فورسز کی بہادری کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ملکی دفاع پر معمور جوان اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں ۔ پوری قوم کی دعائیں اور حمایت سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں۔ بلوچ قبائلی عمائدین سے تبادلہ خیال میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے صوبہ کی ترقی کے لئے مل کر کام کرنے پر زور دیا اور کہاکہ قومی یکجہتی اور اتحاد سے ہم مسائل پر قابو پاسکیں گے۔