وش ویب: بلوچستان کے علاقے مچ میں سیلاب سے گیس کی پائپ لائن بہہ گئی۔
ترجمان سوئی سدرن گیس کے مطابق کوئٹہ سمیت کئی علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ مچ میں 18 انچ گیس پائپ لائن سیلاب سے متاثر ہوگئی ہے۔کوئٹہ، مستونگ، قلات، پشین اور زیارت سمیت مختلف علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہے۔ سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کیا جائے گا۔