//

چیئرمین سینیٹ سے جاپانی سفیر کی ملاقات، پارلیمانی و عوامی وفود کے تبادلوں پر تبادلہ خیال

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے پاکستان میں جاپان کے سفیر مٹسوہیرو واڈا نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، جاپان مستحکم معاشی ملک ہے اور پاکستان جاپان کے ساتھ مختلف شعبوں بشمول توانائی، صحت، صنعت و پیداوار میں تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔یوسف رضا گیلانی نے 2022ء کے سیلاب کے دوران جاپان کی حکومت کی جانب سے دی جانے والی امداد پر شکریہ بھی ادا کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان پارلیمانی و سفارتی تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط تر ہو رہے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے دونوں ملکوں کی عوام کو ایک دوسرے کے قریب اور تعلقات کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے پارلیمانی و عوامی وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے کی اشد ضرورت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور جاپان نے معاشی تعلقات کے فروغ کے لئے کئی دو طرفہ ادارہ جاتی میکنزم قائم کئے ہوئے ہیں، ان میکنزمز کے تحت باقاعدگی سے روابط اور دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لینے میں اور نظرثانی سے سرمایہ کاری، سیاحت اور پارلیمانی وفود کے تبادلوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »