//

وزیر اعلیٰ بلوچستان پانچ سال پورے کریں گے، تبدیلی یا استعفیے کی خبریں من گھڑٹ ہیں، علی مدد جتک

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: صوبائی وزیر زراعت حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی پانچ سال پورے کریں گے وزیر اعلی بلوچستان پارٹی قیادت کے وژن کے مطابق صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے .

وزیر اعلی بلوچستان کی تبدیلی یا استعفا لینے کے حوالے سے خبریں من گھڑت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حواس باختہ اور شکست خوردہ لوگ وزیر اعلی بلوچستان کی کار کردگی اور میرٹ پسندانہ سوچ سے خوفزدہ ہیں وزیر اعلی بلوچستان صوبے میں حقیقی ترقی اور عوام کو بہتر صحت، تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے انکا کہنا تھا کہ وزیر اعلی بلوچستان اور لا انفورسمنٹ ایجنسیز صوبے میں امن وامان کی بہتری اور دہشتگردوں کی بیخ کنی کے لئے سرگرم ہے عنقرب بلوچستان پر امن اور ترقی یافتہ صوبہ ہوگا اور ملک و صوبے کے دشمنوں کومنہ کی کھانی پڑے گی۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »