//

وزیراعظم شہباز شریف کا پی ڈبلیو ڈی فوری طور پر غیر فعال کرنے کا فیصلہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہوگیا، اجلاس میں 2 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جارہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پی ڈبلیو ڈی کو فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، آج کابینہ کی منظوری کے بعد پی ڈبلیو ڈی فوری غیرفعال ہوجائے گا۔حکومت نے ایم ایل ون منصوبے کے پہلے مرحلے پر عملدرآمد کا بھی فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے کابینہ آج چین پاکستان ریلوے کے درمیان معاہدے کی منظوری بھی دے گی۔علاوہ ازیں، اجلاس میں رولز آف بزنس 1973 میں ترمیم منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے جون میں پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) کو ناقص کارکردگی اور کرپشن پر فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »