//

محکمہ موسمیات کا سمندری ٹراپیکل سائیکلون کا تیسرا الرٹ جاری

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: محکمہ موسمیات نے سمندری ٹراپیکل سائیکلون کا تیسرا الرٹ جاری کردیا۔

سسٹم آہستہ حرکت کرتے ہوئے مغرب اور جنوب مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 12 گھنٹوں کے دوران سسٹم کی آگے بڑھنے کی رفتار بہت سست رہی ہے۔یہ سسٹم کراچی کے مشرق اور جنوب مشرق سے 200 کلو میٹر دور ہے۔سسٹم آج دوپہر یا شام تک بحریہ عرب اور سندھ کی ساحلی پٹی تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سسٹم کے باعث سمندر میں شدید طغیانی رہے گی۔ سمندر میں ہوائیں 50 سے 60 کلو میٹر، جھکڑ 70 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہے ہیں۔بلوچستان کے ماہی گیر یکم ستمبر تک گہرے سمندر میں نہ جائیں۔کل تک کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ سمیت دیگر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ کراچی، حیدر آباد میں تیز بارش کے گرج چمک کے ساتھ ہوسکتی ہے۔

آج سے یکم ستمبر بلوچستان میں تیز ہواؤں، گرج کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔حب، لسبیلہ، آوران، کیچ اور گوادر کے اضلاع میں تیز بارش کا بھی امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »