//

جیکب آباد کی تحصیل ٹھل سے ڈھائی ماہ قبل اغواء ہونے والے دو بچوں کو پولیس نے بازیاب کرانے کا دعویٰ کیا ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: جیکب آباد کی تحصیل ٹھل سے ڈھائی ماہ قبل اغواء ہونے والے دو بچوں کو پولیس نے بازیاب کرانے کا دعویٰ کیا ہے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔

ایس ایس پی سید سلیم شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ بی سیکشن کے علاقے رہزن ڈھورو میں مغویوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس کی خفیہ کارروائی کے دوران مقابلہ ہوا جس میں قدیر اور نادر بنگلانی کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا ہے پولیس مقابلے میں اغواء میں ملوث ملزم دلشیر بنگلانی کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے، ایس ایس پی سید سلیم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ دونوں بچوں کے اغواء میں مچھوں گینگ اور دیگر ڈکیت ملوث تھے جن کی گرفتاری کیلئے علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے ان کا کہنا تھا کہ بچوں کے اغواء ہونے کے بعد پولیس کی وقتاً فوقتاً مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری تھیں جس میں آج پولیس کو کامیابی ملی اور بچوں کو بازیاب کرالیا گیا ہے، واضح رہے کہ ڈھائی ماہ قبل ٹھل کے علاقے فتح بنگلانی سے دونوں بچے اغواء ہوئے تھے جن کی رہائی کیلئے اغواء کاروں نے ایک کروڑ روپے تک تاوان بھی طلب کر رکھا تھا۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »