وش ویب : جعفرآباداورگردونواحی علاقوں میں گزشتہ رات سے بارش کاسلسلہ وقفے وقفے سے تاحال بھی جاری ہے بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ضلعی ہیڈکوارٹرشہرڈیرہ اللہ یارمیں سرکاری دفاتر اور ہسپتال بھی زیرآب آگئے برساتی پانی شہریوں کے گھروں اور کاروباری مراکزمیں داخل ہوگیا دوسری جانب میونسپل کارپوریشن عملہ شہرکے گلی محلوں اور بازاروں سے برساتی پانی نکاس کرنے میں مصروف عمل ہے محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کاسلسلہ مزید جاری رہیگا۔
واضح رہے گزشتہ مہینے سے جاری بارشوں سے بلوچستان کے اضلاع میں سیلابی صورتحال ہے، لوگوں کی معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہے ، بلوچستان میں کئی مقامات پر گھر ٹوٹ گئے ہیں مال مویشی سیلابی ریلو میں بہہ گئی ہے، جس سے لوگ نقل مقانی کرنے پر بھی مجبور ہیں، جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید بارشو کی پیش گوئی کی ہے