//

تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، شعیب نوشروانی

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: صوبائی وزیر خزانه و معدنیات میر شعیب جان نوشیروانی کا ڈپٹی کمشنر ناران منیر احمد سومرو کے ہمراہ خاران ریڈ زون میں جاری احتجاجی کیمپ آمد۔

گزشتہ روز خاران سے لاپتہ کامران احمد اور بختیار احمد کے لواحقین و دھرنا میں شریک دیگر منگ پرسنز کے لواحقین سے ملاقات کیا اور کہا کہ خاران شہر پر امن علاقہ رہا ہے تمام لاپتہ افراد کے بازیابی کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور انشا اللہ کامران احمد اور بختیار احمد کو بازیاب کرنے میں بھر پور کردار ادا کروں گا ریڈ زون میں جاری دھرنا میں مسنگ پرسنز کے لواحقین نے صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب جان نوشیروانی کو مسنگ پرسنز کے احوالے سے آگاہی فراہم کیا۔ ۔ احتجاجی کیمپ میں موجود مسنگ پرسنز کے لواحقین نے صوبائی وزیر میر شعیب جان نوشیروانی کا کیمپ آمد پر شکریہ ادا کیا اور مطالبہ کیا کہ جلد از جلد بختیار احمد کامران احمد نجیب احمد سمیت دیگر مسنگ پرسنز کے رہائی میں رول ادا کرے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »