//

بہتر معاشی حالات کی وجہ سے رواں سال ملکی برآمدات میں 30.645 ارب ڈالر کا اضافہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

بہتر معاشی حالات کی وجہ سے رواں سال ملکی برآمدات میں 30.645 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا،اضافہ کے حوالے رپورٹ شائع کردی گئی
تفصیلات کے مطابق بہتر معاشی حالات کی وجہ سے رواں سال ملکی برآمدات میں 30.645 ارب ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا، یہ برآمدات 2022ء میں 26.8 ارب ڈالر تھیں ،اسی طرح رواں مالی سال میں درآمدات بھی 54.734 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں جبکہ یہی برآمدات سال 2022ء میں 58.9 ارب ڈالر تھیں۔ اسی طرح ،زرعی پیداوار جو سال 2022ء میں 4.40 فیصد تھی،وہ 2024ءمیں 6.25 فیصد بڑھی ہے،رواں سال پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوا جو 14.7 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں، جبکہ کپاس، چاول اور گندم جیسی اہم فصلوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا جس میں 47% اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ حکومت نے بلوچستان میں 28ہزار زرعی ٹیوب ویلز پر شمسی توانائی کے نظام کی تنصیب کے لیے 55 ارب روپے مختص کیے۔اور کم آمدنی والے صارفین کے لیےبجلی کی قیمتوں میں اضافے کو روکنے کے لیے 50 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی۔زرعی قرضہ 26 فیصد اضافے کےساتھ 1,972.8 ارب روپے تک پہنچ گیا، جو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں مددگار ثابت ہوا۔ وزیراعظم یوتھ بزنس اور ایگریکلچر لون سکیم کے تحت ایک لاکھ چالیس ہزار سے زائد مستفیدین کو 83.683 ارب روپے فراہم کیے گئے

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے مالی سال 24 میں کارخانہ داری کے شعبے میں ایک فیصد کی ترقی ہوئی، جو روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور معیشت کی مجموعی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 70 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 63 روپے فی لیٹر کمی ہوئی جبکہ کم از کم اجرت 15 فیصد اضافہ کے ساتھ 37,000 روپے مقررکی گئی ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 9.3 ملین خاندانوں کو 470 ارب روپے کی امداد فراہم کی گئی

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »