//

بلوچستان کابینہ میں ردوبدل، محکموں کی تبدیلی کا فیصلہ، وزراء کے قلمدانوں کی تبدیلی کے لئے مشاورت جاری

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: بلوچستان کی صوبائی کابینہ میں ردو بدل اور محکموں کی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا پہلے مرحلے میں محکمہ تعلیم، صحت اور مواصلات کے وزرا کے قلمندان تبدیل کئے جائیں گے۔

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور اتحادی جماعتوں کے درمیان صوبائی کابینہ میں رد و بدل اور وزرا کے قلمدانوں کی تبدیلی کیلئے مشاورت جاری ہے پہلے مرحلے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور کوہلو سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی نواب چنگیز مری کو صوبائی کابینہ میں شامل کیا جائے گا، میر سلیم کھوسہ سے محکمہ مواصلات و تعمیرات کا قلمدان لے کر نواب چنگیز مری کو محکمہ مواصلات و تعمیرات کا قلمدان سونپا جائے گا جبکہ میر سلیم کھوسہ کو نیا لانگو کے ڈی سیٹ ہونے کے بعد خالی ہونے والے محکمہ داخلہ و قبائلی امور کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »