//

آئی جی پولیس کوئٹہ نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں جمعرات کے روز بلوچستان پولیس کے نئے انسپکٹر جنرل معظم جاہ انصاری نے 36 ویں آئی جی بلوچستان کا چارج سنبھالا.

اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ نئے تعینات ہونے والے آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر سابقہ آئی جی پولیس عبد الخالق شیخ نے بلوچستان پولیس کا فلیگ دے کر انہیں کمان حوالے کی۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔ نئے تعینات ہونے والے آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاه انصاری چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »