وش ویب: کراچی میں آج صبح سے ہی وقفے وقفے سے ہلکی بارش جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کا مصبوط سسٹم آج سے کراچی اور حیدرآباد پہنچے گا جس کے باعث کراچی میں اگلے تین دنون میں ڈیڑھ سے 200 ملی لیٹر بارش ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے کئی مقامات پر 31 اگست تک وقفے وقفے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ سے بارش کا امکان ہے۔ کراچی میں کئی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ تو کئیں شدید بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈیپ ڈپریشن کا شمال مشرقی بحیرہ عرب میں آنے کے بعد سمندری طوفان بننے کا امکان ہے۔ سسٹم اپنی شدت برقرار رکھتے ہوئے دیر رات یا کل صبح تک سنھ کی ساحلی پٹی کے قریب آسکتا ہے۔
دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان بننے کی صورت میں اس کا نام اسنیٰ رکھا جائے گا۔ سسٹم کے طاعث سمندر میں شدید طغیانی رہے گی۔ ہوائیں 50 سے 60 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔