وش ویب: صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ملاقات ہوئی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سیکورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ صدر مملکت کا دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لئے موثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔