وش ویب: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسر از خمی ہو گیا جبکہ متعدد علاقوں میں سیلابی ریلوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے سے آمدورفت معطل ہوگئی ۔
محکمہ پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق منگل کو کوئٹہ ، زیارت، مستونگ، جھل مگسی، جعفر آباد، اوسته محمد، آواران ، لسبیلہ سمیت ملحقہ علاقوں میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا ضلع مستونگ کے علاقے دشت مینایک ٹریکٹر ٹرالی سیلابی ریلے میں بہہ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر بارش کے باعث پانی جمع ہو گیا جبکہ شابان اور اوڑک کے علاقوں میں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی زیارت میں کان ندی میں طغیانی کے باعث کوئٹہ زیارت روڈ پر ٹریفک معطل ہو گئی آواران مینتیران ندی میں سیلاب کے باعث آواران جھاؤ روڈ بند ہو گیا جبکہ خضدار سے جھل مگسی جانے والا ایم 8 موٹروے شاہراہ بھی بند ہوگئی لوئنٹڈ سے کولپور کے درمیان بھی سیلابی ریلوں کے باعث ٹریفک معطل ہے دوسری جانب این ڈی ایم اے نے سی ، زیارت، کوہلو، بارکھان ، ڈیرہ بگٹی ، کوئٹہ ، قلات، خضدار، جعفر آباد، آواران پنجگور، واشک، مستونگ میں 31 اگست تک طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جس سے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کوہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔