وش ویب: بجلی کی غیراعلانیہ بندش کے خلاف آل مکران تاجررون اتحاد کی کال پر پسنی اور گوادر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔
ہڑتال کے باعث ضلع بھر کے تمام کارباری مراکز اور بینک بند ہیں جب کہ سڑکوں پر ٹریفک معمول کے مطابق چل رہی ہے۔کیسکو کی جانب سے ضلع گوادر کے تمام علاقے پسنی،اورماڑہ،جیونی اور پیشکان میں 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے .آل مکران تاجر اتحاد کے ترجمان نے بتایا کہ مکران میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے کاروبار بند ہوچکا ہے جس سے بے روزگاری میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔انھوں نے کہا کہ مکران سے تعلق رکھنے والے ایم این اے اور ایم پی ایز نے مکمل طورپر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے تاجرروں کی شٹرڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔