وش ویب: ناردرن بائی پاس افغان بستی میں کمرے کی چھت گرنے سے میاں بیوی جان کی بازی ہارگئے ۔
پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ رات 2 سے 3 بجے کے درمیان بارش کے باعث پیش آیا، چھت گرنے سے میاں بیوی جاں بحق جبکہ بیٹی زخمی ہوگئی ۔پولیس کا بتانا ہے کہ لاشوں کو صبح ملبے سے نکالا گیا ، جاں بحق افراد میں 73 سالہ عرض محمد اور 67 سالہ بیوی آغا گل شامل ہیں، زخمی بیٹی 24 سالہ شکریہ کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔