//

وزیر اعظم سے وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ملاقات

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ملاقات کی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ وزیر اعلٰی بلوچستان اور وفاقی وزیرداخلہ نے وزیر اعظم کو بلوچستان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی کہنا تھا کہ بلوچستان میں بحالی امن کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ نہتے شہریوں کو مسلح جھتوں کے حوالے نہیں کرسکتے ہیں۔ امن دشمن عناصر کی سرکوبی کے لئے محتاط کارروائیاں کررہے ہیں۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے وزیر اعلٰی بلوچستان کو یقین دہانی دلائی کہ بلوچستان میں بحالی امن کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ بلوچستان کے ہر فرد اور املاک کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تشدد پسندی ناقابل قبول ہے، بے گناہ افراد کے قتل میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعظم کو دورہ بلوچستان سے متعلق آگاہ کیا۔ بلوچستان میں پائیدار قیام امن پر وفاقی اور صوبائی حکومت میں اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »