//

سندھ ہائی کورٹ میں 10 سے زائد لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت کے دوران پولیس کی رپورٹ پیش

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: سندھ ہائی کورٹ میں 10 سے زائد لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت کے دوران پولیس نے اس حوالے سے رپورٹ پیش کر دی۔

پولیس کی جانب سے عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق طویل عرصے سے لاپتہ 2 شہری بازیاب ہو کر گھر آ گئے ہیں، نیو کراچی سے لاپتہ حسین علی نقوی اور سر سید سے گمشدہ شہری محمد فیصل گھر پہنچ گئے ہیں۔سندھ ہائی کورٹ نے دونوں لاپتہ شہریوں کی بحفاظت گھر واپسی پر اطمینان کا اظہار کیا اور دونوں شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستیں نمٹا دیں۔عدالت نے کلفٹن سے لاپتہ شہری یاسین کے اہلِ خانہ کا ڈی این اے سیمپل لینے کی ہدایت جاری کی۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ اے وی ایل سی، سی ٹی ڈی سمیت دیگر اداروں سے معلومات حاصل کر لی ہیں، کسی ادارے نے شہری یاسین کو تحویل میں نہیں لیا۔

سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے بتایا کہ سچل سے لاپتہ شہری ثاقب کے اہلِ خانہ کو معاوضہ ادا کر دیا ہے۔عدالت نے دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا اور سماعت 4 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »