وش ویب: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلی ہاوس بلوچستان آمد۔ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خیر مقدم کیا.
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ملاقات ہوئی.بلوچستان میں امن عامہ اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے کئے گئےاقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا.وزیر داخلہ اور وزیر اعلٰی بلوچستان کی دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی پرزور مذمت کی. دونوں رہنماؤں نے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی.وفاقی وزیرداخلہ اور وزیر اعلٰی بلوچستان نے شہداء کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا.
میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ امن و امان یقینی بنانے کے لئے مزید اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ مٹھی بھر عناصر تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ یہ جنگ ہر پاکستانی کی جنگ ہے۔ بلوچستان میں امن کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔