//

کوسٹل ہائی و ے بس حادثہ، 9 زائرین کی میتیں لاہور پہنچادی گئیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: بلوچستان کے علاقے کوسٹل ہائی و ے پر زائرین کی بس الٹنے کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے 9 زائرین کی میتیں لاہور پہنچادی گئیں۔

جن افراد کی میتیں منتقل کی گئی ہیں ان کا تعلق مریدکے، گوجرانوالہ اور لاہور سے ہے، میتوں کو بلوچستان سے کراچی پھر موبائل مردہ خانے سے لاہور پہنچایا گیا۔واضح رہے کہ اتوار کے روز ایران سے پنجاب آنے والی زائرین کی ایک بس کوسٹل ہائی وے پر کھائی میں گر گئی تھی، حادثے میں 12 افراد جاں بحق، جبکہ 30 زخمی ہوگئے تھے۔حادثہ بزی ٹاپ کے مقام پر پیش آیا تھا، لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اوتھل منتقل کیا گیا تھا، ریسکیو حکام نے بتایا تھا کہ تمام زخمیوں کو سول ٹراما سینٹر کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔کوسٹل ہائی وے پولیس کے مطابق بس میں 50 افراد کی گنجائش تھی، 70 بیٹھے ہوئے تھے، پولیس حکام کے مطابق حادثہ بریک فیل ہونے کے سبب پیش آیا۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »