//

پی بی 32 چاغی سے متعلق دائر انتخابی غدرداری پر فیصلہ محفوظ

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: بلوچستان ہائیکورٹ کے حج جسٹس جناب جسٹس عبد اللہ بلوچ پر مشتمل الیکشن ٹریبونل ون نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 32 چاغی سے متعلق دائر انتخابی عذار داری پر فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی کامیابی کے خلاف امان اللہ نوتیزئی نے انتخابی عذار داری دائر کر رکھی ہے گزشتہ روز عذرداری کی سماعت کے دوران امان اللہ نوتیزئی کی جانب سے عبد الستار اور محمد اسحاق نوتیزئی ایڈووکیٹ جبکہ میر صادق سنجرانی کی جانب سے قاضی نجیب الرحمن، بلوچ نان، راشد ایوب اور عبد الجلیل بلوچ ایڈووکیٹ اور حکومت بلوچستان کی جانب سے اسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نصرت بلوچ پیروی نے اپنے اپنے دلائل مکمل کر لئے جس پر معزز ٹریبونل نےفریقین کی جانب سے فائنل بحث سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »