//

پولیس افسران کی کمی کو دور کرنے کے لئے نئے اے ایس پیز کو بلوچستان تعینات کرنے کا فیصلہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: کوئٹہ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلٰی سطحی اجلاس منعقد ہوا.

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس، سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نمائندوں کی شرکت کی. اجلاس میں بلوچستان میں پائیدار قیام امن کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا موثر حکمت عملی پر اتفاق کیا گیا،اور فیصلہ کیا گیاکہ ، بلوچستان پولیس اور لیویز کی پیشہ وارانہ استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا، بلوچستان پولیس کو جدید آلات اور سامان فراہم کیا جائے گا، بلوچستان میں سیکورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے درکار فنڈز کی اپیکس کمیٹی سے منظوری لی جائے گی، چمن میں پاسپورٹ کے مسائل حل کرنے کے لئے اسٹاف اور سہولیات میں اضافہ کیا جائے گا، سوشل میڈیا پر ریاست مخالف سرگرمیوں اور پروپیگنڈے کے تدارک کیلئے ایف آئی اے موثر کارروائی کرے گی، جبکہ پولیس افسران کی کمی کو دور کرنے کے لئے نئے اے ایس پیز کو بلوچستان تعینات کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »