//

پاکپتن: موسیٰ خیل میں شہید ہونیوالے حوالدار عبدالغفور کی نماز جنازہ ادا

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: موسیٰ خیل میں شہید ہونے والے حوالدار عبدالغفور کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس کے بعد انہیں آبائی گاؤں چوک سرور قبرستان فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

شہید حوالدار عبدالغفور کی نماز جنازہ میں فوجی و سول افسران سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، نماز جنازہ کے بعد فوج کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی بھی دی۔حوالدار عبدالغفور کوئٹہ سے واپسی پر موسیٰ خیل میں دہشت گردوں کا نشانہ بنے، عبدالغفور کی شہادت کے وقت ان کے بیوی بچے بھی انکے ہمراہ تھے، شہید اپنے بچے کے علاج کیلئے 8 دن کی چھٹی پر واپس آبائی گاؤں آرہا تھا۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »