وش ویب: وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے.
چیف منسٹر سیکرٹریٹ پہنچنے پر وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وفاقی وزیر داخلہ کو خوش آمدید کہا .وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق وزیر اعلٰی کی زیر صدارت اجلاس میں “کو چئیر” کریں گے .وزیر اعلٰی بلوچستان اور وفاقی وزیر داخلہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کریں گے.