//

بلوچستان کے لوگ پرامن اور محب وطن ہے،سرفراز بگٹی

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے مطالعاتی دورے پر بلوچستان آنے والے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کے 51 ویں کورس کے پولیس سروس آف پاکستان کے زیر تربیت اے ایس پیز کی ملاقات ۔

وزیراعلیٰ سے کورس کے شرکاءنے بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال ، گورننس اور دیگر متعلقہ امور پر بات چیت کی ۔ جس پر وزیرر اعلٰی نے انہیں دعا دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو موقع دیا ہے کہ آپ بہتر انداز سے پاکستان کی خدمت کر سکیں ۔ آپ سب نے ملک اور قوم کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا۔ صوبائی حکومت بلوچستان کی پولیس اور لیویز کو جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے بلوچستان کے لوگ پرامن اور محب وطن ہے ۔ بلوچستان ایک وسیع رقبہ رکھنے والا صوبہ ہے اور یہاں کے معروضی حالات بھی دیگر ملک کے دیگر صوبوں سے مختلف ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا دہشتگردی کی عفریت کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک جامع اور منظم پلان تشکیل دیا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا کے ذریعے ریاست مخالف بیانیہ کو بڑھاوا دیا جاتا ہے،دہشت گردی کے افسوسناک واقعات میں معصوم اور بے گناہ افراد کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

، پروپیگنڈے کے ذریعے ریاست کو کمزور کرنے کی سازش کو کسی صورت کامیاب ہونے نہیں دیا جائے گا۔ تاریخ گواہ ہے کہ جس جس نے پاکستان سے محبت کی ہے اللہ نے اسے عزت دی ہے۔ جس نے پاکستان سے غداری کی ہے اسے ہمیشہ رسوائی ملی ہے ۔

شرکاء نے وزیر اعلیٰ سے بلوچستان میں امن و امان ، عوامی فلاح و بہبود کے لئے شروع کئے جانے والے منصوبوں اور پولیس کے استعداد کار کو بڑھانے سمیت دیگر امور پر تفصیلی سوالات بھی سوالات کئے ۔اور شرکاء نے وزیر اعلیٰ کے عوامی خدمت کے وژن کو بھی سراہا ۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »