وش ویب: پنجاب اور سندھ کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف بڑی کارروائی کی تیاری کرلی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اور سندھ کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف بڑی کارروائی کی تیاری کرلی گئی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے کچے کے ڈاکوؤں سے نمٹنے کیلئے سندھ، پنجاب اور بلوچستان پولیس کے مشترکہ آپریشن کی تجویز دی گئی ہے۔ادھر پنجاب حکومت نے ہائی ویلیو ٹارگٹ ڈاکوؤں کے سر کی قیمت ایک کروڑ اور خطرناک ڈاکوؤں کی گرفتاری پر 50 لاکھ روپے انعام مقرر کردیے ہیں۔