//

وزیر اعظم کا بنگلہ دیشی حکومت کے چیف ایڈوائزر کو خط

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کے نام خط لکھا گیا ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے اپنے بیان میں تصدیق کی کہ وزیر اعظم نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کو خط لکھا جس میں شہباز شریف نے سیلاب سے جانی نقصان و تباہی پر ہمدردی اور تشویش کا اظہار کیا۔ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعظم نے خط میں بنگلادیشی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور مشکل وقت میں پاکستان کی حمایت اور مدد کی پیشکش کی۔خط میں شہباز شریف نے لکھا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت مشکل وقت میں بنگلادیش کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، ہماری دعائیں ان لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے گھر، معاش اور اپنے پیاروں کو کھو دیا۔

انہوں نے لکھا کہ بنگلادیش کے لوگ آفات کا سامنا کرنے کیلیے اپنے عزم کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، یقین ہے عوام آپ کی قابل قیادت میں مصیبت پر قابو پالیں گے، پاکستان مشکل وقت میں حمایت اور مدد کیلیے تیار ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »