وش ویب:وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پشین میں ہونے والے بم دھماکہ کی مذمت کی ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ تخریب کار عناصر صوبے کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں ۔ ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے سیکورٹی اداروں کے حوصلوں کو پست نہیں کیا جاسکتا ہے۔عوام اور اپنے سیکیورٹی فورسز کی مدد سے دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کرینگے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا ۔