//

محکمہ موسمیات نے ملک کے جنوبی علاقوں میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: محکمہ موسمیات نے ملک کے جنوبی علاقوں میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ مغربی بنگال پر موجود ہے جس کے سبب کل 25 اگست کی رات سے طاقتور مون سون ہوائیں ملک کے جنوبی حصے میں داخل ہوں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 27 اور 28 اگست کو کراچی میں تیز بارش کا امکانی ہے جس کے باعث کراچی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ کل سے 29 اگست کے دوران کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین اور تھرپارکر میں تیز ہواؤں کے جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ 26 سے 30 اگست کے دوران خضدار، قلات، لسبیلہ، نصیر آباد میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 27 اور 28 اگست کو کراچی میں تیز بارش کا امکانی ہے جس کے باعث کراچی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ بارشوں سے سندھ، بلوچستان کے نشیبی علاقے زیر آب آنے، ملک کے بالائی پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور شدید بارشوں، آندھی کے باعث کمزور انفرااسٹرکچر کو نقصان کا بھی خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات نے مسافروں اور سیاحوں کو محتاط رہنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »