وش ویب: رحیم یار خان میں ڈاکوؤں کے حملے میں شہید ہونے والے 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت کا مقدمہ ماچھکہ تھانے میں درج کر لیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس نے بتایا ہے کہ مقدمہ انسپکٹر امجد رشید کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ مقدمے میں کوش، سیلرا، شر اور اندھڑ گینگ کے 131 جرائم پیشہ افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔مقدمہ دہشت گردی، قتل، اغواء اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 1 روز قبل رحیم یار خان کے کچے کے علاقے ماچھکہ میں ڈاکوؤں نے پولیس کی 2 گاڑیوں پر حملہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں 12 اہلکار شہید ہوئے تھے۔ڈاکوؤں نے فائرنگ کے ساتھ ساتھ راکٹ بھی داغے، حملے میں 6 اہلکار زخمی بھی ہوئے جبکہ 5 لاپتہ ہوئے تھے جنہیں بعد میں ریسکیو کر لیا گیا تھا۔