//

حکومت بلوچستان نے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے مکمل کردہ اسکیمات کو عوام الناس کے لئے مشتہر کردیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ویژن کے مطابق گڈ گورننس کی جانب صوبائی حکومت کا ایک اور اہم قدم.

حکومت بلوچستان نے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے مکمل کردہ اسکیمات کو عوام الناس کے لئے مشتہر کردیا۔ تمام ڈویژنز میں گزشتہ مالی سال کے دوران مکمل کردہ منصوبوں کو پبلک کیا جائے گا۔ اعلامیہ وزیر اعلٰی سیکرٹریٹ کے مطابق اقدام کا مقصد عوام الناس کو ترقیاتی منصوبوں سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔ عوام کسی بھی نامکمل منصوبے کی نشادہی کرسکتے ہیں۔ عوامی شکایات پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔نامکمل اور غیر معیاری ترقیاتی منصوبوں پر ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوگی۔ گزشتہ مالی سال کے دوران ژوب ڈویژن میں مکمل کردہ تمام منصوبوں کو پبلک کردیا گیا۔ عوام کی آگاہی کے لیے اخبارات میں پبلک نوٹس جاری کردیئے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »