//

جہلم اور پاکپتن میں حادثات، کانسٹیبل سمیت 4 افراد جاں بحق

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: پنجاب میں جہلم اور پاکپتن میں پیش آئے حادثات میں کانسٹیبل سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جہلم میں جی ٹی روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ حادثے میں جاں بحق افراد میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔تینوں افراد ڈھوک پڈھال دینہ کے رہنے والے تھے۔ادھر پاکپتن میں قصبہ 10 فور ایل کے قریب موٹر سائیکل کو گاڑی نے ٹکر مار دی۔پولیس کے مطابق حادثے میں موٹر سائیکل سوار پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کی بیوی شدید زخمی ہوئی ہے۔پاکپتن پولیس کے مطابق کانسٹیبل لاہور ایس پی یو پولیس میں ملازم تھا، واقعے کی رپورٹ درج کر لی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »