//

جنوبی افریقا کے چڑیا گھر کے آخری ہاتھی کی بلآخر جنگل میں واپس ہوگئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب : جنوبی افریقا کے چڑیا گھر کے آخری ہاتھی کی بلآخر جنگل میں واپس ہوگئی

چارلی نامی ہاتھی کو 2 سال کی عمر میں زمبابوے کے ہوانگ نیشنل پارک سے پکڑ کرلیا گیا تھا/ فوٹو فور پوز جنوبی افریقا کے چڑیا گھر کے آخری ہاتھی کو 40 سال بعد قدرتی ماحول میں واپس چھوڑ دیا گیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے(بی بی سی) کے مطابق چارلی نامی ہاتھی کو 2 سال کی عمر میں زمبابوے کے ہوانگ نیشنل پارک سے پکڑ کرلیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق چارلی کو ابتدائی طور پر جنوبی افریقا میں بوسویل ولکی سرکس بھیجا گیا جہاں اسے کرتب دکھانے کی تربیت دی گئی۔

ہاتھیوں نے تصویر لینے کے خواہشمند سیاح کو کچل کر ہلاک کردیا

ہاتھی بھی انسانوں کی طرح ایک دوسرے کو ناموں سے پکارتے ہیں، تحقیق
ایشیائی ہاتھیوں کی جانب سے مردہ بچوں کو دفن کرنے کا انکشاف

بعد ازاں چارلی کو 20 ویں صدی کے اوائل میں قومی چڑیا گھر میں منتقل کردیا گیا تھا جہاں اسی کی بگڑتی صحت پر جانوروں کے حقوق کی تنظیم کی جانب سے آواز اٹھاتے ہوئے اس کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔

اسی حوالے سے جانوروں کے حقوق کی تنظیم ای ایم ایس فاؤنڈیشن کا کہنا ہےکہ خراب صحت کے باعث چارلی کو صوبہ لیمپوپو میں شمبالا پرائیویٹ ریزرو میں منتقل کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چارلی کی اس رہائی کو’تاریخی واقعہ’ قرار دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں جنوبی افریقی حکومت کے ساتھ طویل مذاکرات اور سائنسی شواہد کی بنیاد پر ہاتھی کو منتقل کرنے پر راضی کیا گیا۔

چارلی چڑیا گھر میں اپنے بچے سمیت 4 ہاتھیوں کی موت کو دیکھ چکا ہے جس کے بعد یہ چڑیا گھر کا آخری ہاتھی تھا جسے 40 سال بعد قدرتی ماحول میں آزاد چھوڑا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »