//

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ شام میں ژوب، بارکھان اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قلات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ سبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41، نوکنڈی میں 42 اور چمن میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقے جیوانی میں 31 جبکہ گوادر میں درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »