//

ایران بس حادثے میں جاں بحق پاکستانی زائرین آبائی علاقوں میں سپرد خاک

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب:21اگست کو ایران کے شہر یزد میں بس حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی لاڑکانہ میں نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔

نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں سیاسی سماجی شخصیات کے علاوہ شہید ہونے والوں کے عزیز و اقارب نے شرکت کی ۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میتوں کو ان کے آبائی قبرستانوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔ بس حادثہ میں شہید ہونے والے 10 زائرین کی میتیں لاڑکانہ پہنچ گئیں ۔ دو خواتین سمیت 10 میتیں آپنے اپنے گھروں تک پہنچ گئیں ۔ لاڑکانہ ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے میتیں گھروں میں پہچنے پر سوگ کا عالم ہے۔ تمام میتوں کو ایران سے خصوصی طیارہ سی 130 میں ذریعے جیکب آباد کے شہباز ایئر بیس پر لایا گیا تھا ۔ میتیں گھروں میں پہچنے پر ہر آنکھ اشک بار تھی ۔ اور علاقے میں سوگ کا عالم ہے

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ایران سے میتیں اور زخمیوں کو واپس لانے کے لیے خصوصی ہدایات دی گئیں تھیں۔میتوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کیا گیا جبکہ زخمیوں کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »