وش ویب: بلوچستان ہائی کورٹ نے ترجمان بلوچستان حکومت کی تعیناتی پر حکومت سے تحریری موقف طلب کر لیا.
بلوچستان ہائیکورٹ میں ترجمان وزیر اعلی بلوچستان کی تعیناتی کے خلاف آئینی درخواست پر جسٹس کامران ملاخیل اور جسٹس محمد علی رخشانی پر مشتمل بینچ نے سماعت کی۔ سماعت کے موقع پر درخواست گزار محمد صادق خلجی عدالت میں پیش ہوئے ۔ دوران سماعت عدالت نے آئندہ سماعت پر ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کو طلب کر کے حکومت سے تحریری موقف پیش کرنے کا حکم دے دیا اور کیس کی سماعت 2 ہفتے کے لئے ملتوی کر دی۔