//

کچھی کینال بندش سے کمانڈ ایریا کاشتکاری بند ہوچکی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: طوفاقی وزیر احن اقبال کی زیر صدارت کچھی کینال منصوبے سے متعلق اجلاس ہوا، وزیراعلی بلوچستان سرفرازبگٹی، صوبائی وزراء ویڈیولنک کے ذریعے شریک ہوئے ۔

احسن اقبال نے کہا کہ ماہرین دو ماہ میں کچھی کینال سے پانی لے جانے کا حل پیش کریں، 400 سے 500 کیوسک پانی لیجانے کی حکمت عملی بنائی جائے کچھی کینال سے 7 لاکھ 13 ہزار ایکڑ اراضی سیراب ہوگی، سیلابی صورتحال سے نمٹنے کی حکمت عملی کی تشکیل ضروری ہے، کچھی کینال اور 500 کیوسک پانی کا بحال ہونا ضروری ہے ۔ احسن اقبال نے کہا کہ مقامی آبادی کو جلد پانی فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، ہمیں اپنے محدود وسائل کےاندر رہتے ہوئے اس کا حل نکالنا ہے ، پنجاب میں اربن کنال بہترین کام کر رہی ہے، ہمیں پنجاب کے اربن کنال ماڈل کو اپنانے پر سوچنا چاہئے ۔ وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ سیلاب 2022 کی وجہ سے بلوچستان اربن کنال کو شید نقصان ہوا، کچھی کنال بندش سے کمانڈ ایریا میں کاشتکاری بند ہو چکی ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »