//

کوئٹہ شہر کو صاف کرنے کے دعوے دعوے ہی رہ گئے، ہر میں جگہ جگہ کچروں کے ڈھیر لگ گئے

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: کوئٹہ شہر کو صاف کرنے کے دعوے دعوے ہی رہ گئے۔ انتظامیہ اور نجی کمپنی میں تنازعہ،شہر میں جگہ جگہ کچروں کے ڈھیر لگ گئے جس سے مختلف بیماریاں جنم لینے لگی ۔

انتظامیہ اور نجی کمپنی کے درمیان معاملات تنازعے کا شکار حکومت نے صفائی کا ٹھیکا نجی کمپنی کو دے کر اپنی جان تو چھڑوادی مگر زرائع کے مطابق نجی کمپنی کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ مکمل اختیارات نہ ملنے پر کام شروع کرنے میں تاخیر ہورہی ہے۔ کوئٹہ شہر کی اہم شاہراؤں پر کچروں کے ڈھیر لگ گئے ۔عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ کچرو کے ڈھیر سے مختلف قسم کی بیماریاں جنم لے رہی ہیں جو کہ صحت کے لیے بہت ہی خطرناک ہے۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے 1400ملازمین کو برطرف کر کے صفائی کا کام ایک نجی کمپنی کو ٹھیکے پر دے دیا اب تک تا حال کچروں کے ڈھیر شہر سے نہیں اٹھائے گئے۔ شہریوں نے وزیراعلی بلوچستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہر کو صاف کرنے کے لیے اقدامات تیز کریں تاکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو اور بیماریوں سے بچا جا سکے

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »