//

رحیم یار خان: کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کا پولیس کی گاڑیوں پر راکٹوں سے حملہ، 12 اہلکار شہید

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: رحیم یار خان کےکچے کے علاقے میں پولیس کی 2 گاڑیوں پر ڈاکوؤں کے حملے میں 12 اہلکار شہید ہوگئے۔

پنجاب پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نےکچےکے علاقے ماچھکہ میں پولیس کی 2 گاڑیوں پر حملہ کیا۔دونوں پولیس موبائل بارش کے پانی میں پھنس گئی تھیں۔ ڈاکوؤں نے راکٹ لانچروں سے پولیس پر حملہ کردیا۔پنجاب پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے حملے میں 12 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے جب کہ 5 لاپتہ تھے جن کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ ڈاکوؤں کے حملے میں 6 زخمی اہلکار اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ حملے کے بعد رحیم یار خان پولیس نے بھاری نفری علاقے میں طلب کرلی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کچےکےعلاقے میں پولیس کی 2 گاڑیاں ہفتہ وار ڈیوٹی سے واپس آرہی تھیں، ایک گاڑی خراب ہوئی، جس پر اچانک راکٹ لانچرز سےحملہ ہوا۔ ڈی پی اورحیم یار خان جائے وقوعہ پرپہنچ گئے ہیں، مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »