وش ویب: بلوچستان میں رواں سال 16 اضلاع کے 67 نمونوں میں پولیو وائرس ملا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں رواں سال پولیو وائرس کے 12 کیس رپورٹ ہوئے۔ بلوچستان میں پولیو کے سب سے زیادہ 5 کیس قلعہ عبد اللہ سے رپورٹ ہوئے۔ کوئٹہ، ڈیرہ بگٹی، چمن، جھل مگسی، قلعہ سیف اللہ، ژوب، خاران سے 1،1 کیس ملا۔بلوچستان میں پولیو وائرس سے متاثرہ 3 بچوں کا انتقال ہوا ہے۔بلوچستان بھر میں انسداد پولیو مہم 9 ستمبر سے چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مہم میں تقریباً 26 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پائے جائیں گے۔