وش ویب: صحبت پورکےضلع بھر میں سیلاب اور بارشوں نے ہر طرف تباہی پھیلادی سینکڑوں دیہات اور ہزاروں ایکڑ زمینیں زہر آب آگئی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میہو پور اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پہنور سہنڑی سمیعت دیگراسکول پانی کے زیر آب طلباء کی تعلیم متاثر
تفصیلات کے مطابق بلوچستان بھر کی طرح ضلع صحبت پور میں سیلابی پانی اور شدید بارشوں نے تباہی پھیلا دی۔ سینکڑوں دیہات اور ہزاروں ایکڑ چاول کی کاشت کو شدید نقصان پہنچا۔ متاثرین کی بحالی نہ ہوسکی متاثرین حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔ سیلاب متاثرین میں مختلف بیماریاں جنم لینے لگی۔ روڈو اور کینارو پر جابسے متاثرین تک رلیف نہ پہنچ سکا جبکہ 4 اگست کو شاہی کینال کو شگاف لگنے سے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول میہو پور میں پانی داخل ہونے سے طلباء کی تعلیم متاثر ہورہی ہے۔ لیکن ابھی تک پانی نہیں نکلا جاسکا اور گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول پہنور سہنڑی سمیت درجنوں اسکول میں 2 سے 3 فٹ کا پانی جمع ہے۔ کٸی اسکول کے کمروں کی چھتیں بھی گرگئیں ہیں۔ طلباء اور سیلاب متاثرین نے اعلیٰ حکام ، ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اسکولوں اور گھروں سے پانی نکالا جائے اور امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔