//

جعفرآبادمیں صوبائی وزیرایری گیشن بلوچستان میر صادق عمرانی کا ڈیرہ اللہ یارکے قریب لگنے والے شگاف کاجائزہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: جعفرآبادمیں صوبائی وزیرایری گیشن بلوچستان میر صادق عمرانی نے ڈیرہ اللہ یارکے قریب لگنے والے شگاف کاجائزہ لیا۔

صوبائی وزیرکے ہمراہ سیکریٹری ایری گیشن حافظ ماجد اور چیف انجنیئر ایری گیشن بشیرترین بھی ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنرجعفرآباداظہرشہزادنے صوبائی وزیرکوشگاف اورسیلاب کے حوالے سے بریفنگ دی ۔اِس موقع پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیرایری گیشن میرصادق عمرانی نے کہاہے کہ قدرتی نظام کامقابلہ توکوئی نہیں کرسکتاہے لیکن قدرتی آفات سے نمٹنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ایری گیشن سسٹم کوبتہربنانے کے لیئے موجودہ حکومت ہرممکن کوشش کررہی ہے۔ ڈیرہ اللہ یارکوسیلاب سے بچانے کے لیئے بچاو بند تعمیرکی جائے گی جس کے لیئے ہم نے 30 کروڑ رکھے ہیں ۔صحبت پوربچاوبندکے لیئے 500 ملین کا فنڈرکھا گیا ہے ہم نے کچھی کینال کے اوپر 19 ڈیم بنانے کی تجویزدی ہے پٹ فیڈر اور ربیع کے لیئے 62 ارب کاکام شروع ہوگا۔ صدیوں کے مسائل جلدی توحل نہیں ہونگے ہماری حکومت کوچارماہ ہوگئے بہت بہتری کی طرف گامزن ہیں۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر جعفرآباداورصحبت پورکاجائزہ لینے آئے ہیں ایری گیشن محکمہ میں جو کمزوریاں ہیں ان کا نوٹس لیاجائے گا۔ ہماری کوشش ہے کہ شگاف بندہوں اور پانی کوقدرتی راستے سے گزارکرراستہ دیاجائے تاکہ لوگوں کے نقصانات کم ہوسکیں۔ ہماری سندھ کے وزیرآبپاشی سے بات ہوئی ہے، بہت جلدی پلاننگ کے ساتھ سیلابی پانی کوراستہ دیاجائے گا۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »